6
راولپنڈی( اباسین خبر)چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، مسلح افواج قائداعظم کے لازوال وژن اور بے مثال قیادت کو سراہتی ہیں، جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے آزاد اور خود مختار پاکستان کی بنیاد رکھی۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آج ہم قائد کے رہنما اصولوں، ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرنے کا عزم کرتے ہیں۔