ممبئی( شوبز ڈیسک)نامور گلوکار محمد رفیع کی 99 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ ان کے چاہنے والے ان کی لازوال آواز کو یاد کر کے انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔محمد رفیع 24 دسمبر 1924 کو امرتسر میں پیدا ہوئے اور 1944 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بالی ووڈ میں ایسا مقام حاصل کیا جو شاید ہی کسی اور کے حصے میں آیا ہو۔ اردو کے علاوہ مراٹھی اور تیلگو فلموں کے لیے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔محمد رفیع کے گائے گانے آج بھی سننے والوں کے دلوں کو چھوتے ہیں۔ انہیں 6 بار فلم فیئر ایوارڈ اور پدم شری جیسے اعزازات سے نوازا گیا۔ ان کے انتقال کے 20 برس بعد انہیں “سنگر آف ملینیم” کا اعزاز بھی دیا گیا۔
’’تم مجھے یوں بھلا نہ پاؤ گے‘‘ نامور گلوکار محمد رفیع کی آج 99 ویں سالگرہ
4