ممبئی ( شوبز ڈیسک)بھارت کے مشہور فلم ساز شیام بینیگل 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گردوں کے مسائل کے باعث ممبئی کے واک ہارٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی وفات کی تصدیق ان کی بیٹی پیا بینیگل نے کی۔شیام بینیگل نے اپنے 50 سالہ کیریئر میں کئی مشہور اور سراہا جانے والی فلمیں بنائیں، جن میں “انکر”، “منتھن”، “زبیدہ”، “بھومیکا” اور “سرداری بیگم” شامل ہیں۔ ان کی فلمیں سماجی انصاف، خواتین کے حقوق اور دیہی ترقی جیسے موضوعات پر مبنی ہوتی تھیں۔انہیں ہندوستانی پیریلیل سنیما کا علمبردار سمجھا جاتا ہے اور 18 نیشنل فلم ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا تھا، جن میں 1976 میں پدم شری اور 1991 میں پدم بھوشن شامل ہیں۔شیام بینیگل نے حال ہی میں 14 دسمبر کو اپنی 90 ویں سالگرہ منائی تھی، جس میں متعدد مشہور اداکاروں اور فلم سازوں نے شرکت کی تھی۔ ان کے انتقال کی خبر نے بھارتی فلم انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔
مشہور فلم ساز شیام بینیگل 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
5