اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)سال 2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش اور سست روی کے باعث آئی ٹی سیکٹر کو متعدد مشکلات کا سامنا رہا۔ اگرچہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم انٹرنیٹ کی خراب کارکردگی نے فری لانسرز، سروس پرووائیڈرز، تعلیمی اداروں اور دیگر شعبوں کے لیے مشکلات پیدا کر دیں۔پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر پر 30 لاکھ گھرانے انحصار کرتے ہیں، جن میں 2.3 ملین سے زائد فری لانسرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ہر سال 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس فارغ التحصیل ہوتے ہیں، جس کی بدولت پاکستان کو دنیا کی چوتھی بڑی فری لانسر مارکیٹ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور بندش نے اس شعبے میں ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں، جس کے نتیجے میں فری لانسرز کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا رہا۔
سال 2024 میں انٹرنیٹ کی آنکھ مچولی
3