کراچی ( اباسین خبر)کراچی کے علاقے احسن آباد میں جھگیوں میں لگنے والی آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے۔ متاثرین کے مطابق واقعے میں 30 سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، تاہم خوش قسمتی سے اس آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسی دوران، لکھن سوسائٹی میں ایک گاڑی میں بھی آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔دوسری طرف، گزشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیو ٹیم اور پولیس پر حملہ کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق انسداد پولیو ٹیم کو بیلچوں سے مارا گیا، جس کے نتیجے میں انسداد پولیو کے 2 ورکرز اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ علاقے میں موجود فیملی نے کیا تھا جب انسداد پولیو ٹیم قطرے پلانے کے لیے علاقے میں پہنچی تھی۔
کراچی، احسن آباد میں آتشزدگی، 30 جھگیاں جل گئیں
5
پچھلی پوسٹ