لاہور( اباسین خبر)دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کی میزائل صلاحیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں بہت افسوسناک ہیں، لیکن ان کا پاکستان کی میزائل صلاحیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام ہمارے انجینئرز کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے، اور یہ پابندیاں ہمارے پروگرام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔سید محمد علی نے مزید کہا کہ بھارت کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بہت نازک ہے، اور مریدکے کے قریب بھارت کا ایک میزائل گر کر حادثے کا شکار ہو چکا ہے، جس پر بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے پاس یورینیم تک رسائی خطرناک سطح تک پہنچ چکی ہے، اور یہ مواد بعض اوقات کباڑیوں کے ہاتھوں میں بک رہا ہوتا ہے۔
امریکی پابندیوں سے پاکستان کی میزائل صلاحیت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا: دفاعی ماہرین
6