لاہور(اباسین خبر) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری سکولز کو آٹ سورس کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کر دیا۔ عدالت نے درخواست گزاروں کے اعتراضات پر سماعت کی، جس میں اعتراز احسن سمیت دیگر نے حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرکاری سکولز کے آٹ سورسنگ پروگرام کو چیلنج کیا تھا۔درخواست گزاروں نے مقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کا سرکاری سکولز کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ قانون کے خلاف ہے اور اس سے غریب بچوں کی تعلیم متاثر ہو سکتی ہے کیونکہ اس سے فیسوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بند سرکاری سکولز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آٹ سورس کیا جا رہا ہے، لیکن یہ سکولز پنجاب حکومت کے زیر اہتمام رہیں گے۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد سرکاری سکولز کو آٹ سورس کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کر دیا۔
سرکاری سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کیخلاف دائر درخواستیں خارج
6