تہران ( شوبز ڈیسک)ایران کی 27 سالہ گلوکارہ پرستو احمدی کو یوٹیوب پر ورچوئل کانسرٹ کے دوران حجاب نہ پہننے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گلوکارہ نے اپنی کانسرٹ کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے حجاب نہیں پہنا تھا۔ اس ویڈیو کے باعث پرستو احمدی کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ گلوکارہ کو ایران کے صوبہ مازندران کے شہر ساری سے ہفتہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس دوران تہران سے دو مرد موسیقاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد حجاب کو قانون کے طور پر لازمی قرار دیا گیا تھا، جس کے تحت خواتین کو عوامی سطح پر حجاب پہننا ضروری ہوتا ہے۔
’’حجاب کے بغیر پرفارم کیوں کیا؟‘‘ ؛ ایرانی گلوکارہ مشکل میں پڑگئیں
13