15
ممبئی ( شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور کامیڈی شو کی جج ارچنا پورن سنگھ کا یوٹیوب چینل اپنے لانچ کے پہلے دن ہی ہیک ہوگیا۔ ارچنا سنگھ، جو اپنی ورسٹائل مزاحیہ اداکاری کے لیے مشہور ہیں، نے وی لاگنگ کی دنیا میں قدم رکھا تھا کہ ان کا چینل ہیک کرلیا گیا۔ اس ناخوشگوار واقعے کی اطلاع انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ویڈیو شیئر کرکے دی، جس میں انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا چینل ہیک ہوگیا ہے اور وہ اس صورتحال سے پریشان ہیں۔