کیلیفورنیا( ہیلتھ ڈیسک)حال ہی میں سائنسدانوں نے ایک جدید اے آئی پر مبنی اسکریننگ ٹیسٹ متعارف کرایا ہے جو خون کے معائنے سے چھاتی کے کینسر کا ابتدائی مرحلے میں ہی پتہ لگا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا ٹیسٹ، جو لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے، بریسٹ کینسر کے ابتدائی مراحل میں مریضوں کی شناخت کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا طریقہ ہے۔یہ ٹیسٹ خون کے نمونے میں ان باریک تبدیلیوں کو دریافت کرتا ہے جو بیماری کے ابتدائی مراحل میں رونما ہوتی ہیں، اور جو موجودہ ٹیسٹوں سے پتہ نہیں چل سکتیں۔ ایڈنبرا یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کینسر کی مختلف اقسام کی ابتدائی تشخیص اور نگرانی کو بہتر بنا سکتا ہے اور ممکنہ طور پر دیگر کینسرز کے لیے بھی اسکریننگ ٹیسٹس کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔اس وقت چھاتی کے کینسر کی موجودہ تشخیص کے لیے جسمانی معائنہ، ایکس رے، الٹراسانڈ اسکین، یا بایپسی جیسے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ تاہم، موجودہ اسکریننگ طریقوں میں مریض کی عمر، خطرے کا سامنا کرنے والے افراد، اور عام اسکریننگ کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ نیا اے آئی اسکریننگ ٹیسٹ بیماری کے ابتدائی مراحل میں موجود باریک تبدیلیوں کو پکڑ کر تشخیص کے عمل کو مزید مثر اور دقیق بنا سکتا ہے۔
بریسٹ کینسر کو ابتدا میں ہی شناخت کرنے والا اے آئی بلڈ ٹیسٹ متعارف
13