لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستان کی مشہور اداکارہ ریما خان نے معروف مصنف ناصر ادیب کے خود سے متعلق دیے جانے والے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک فلم کی کاسٹ کے لیے دو اداکاراں کی ضرورت تھی اور ریما خان کو دکھایا گیا تھا، لیکن وہ انہیں پسند نہیں آئیں، اس لیے انہوں نے ریما کو فلم میں شامل کرنے سے انکار کر دیا۔اس پر ریما خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ان کا اس حوالے سے کوئی خاص دکھ یا افسوس نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا فوکس ہمیشہ اپنی محنت اور اداکاری پر ہوتا ہے اور وہ ایسی باتوں کو نظرانداز کر دیتی ہیں جو ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں کوئی فرق نہ ڈالیں۔
ویڈیو: ریما خان نے مصنف ناصر ادیب کے فلم میں مسترد کرنے کے بیان پر ردعمل دیدیا
10