15
حب( ہیلتھ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع حب میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی پولیو سمپلنگ کے دوران گندے پانی کی نالیوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔محکمہ صحت نے کہا کہ بلوچستان میں پولیو کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس لیے یہاں پولیو وائرس سے بچا کے لیے پانچ روزہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حب کو 2007 سے پولیو فری ضلع کا اعزاز حاصل تھا، لیکن اب یہاں وائرس کی موجودگی کے انکشاف سے تشویش بڑھ گئی ہے۔