کوئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان کی وزیر تعلیم، راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ کرپشن کسی بھی معاشرے اور قوم کے لیے زہر قاتل ہے اور طلبا وطالبات اپنے عملی کردار کے ذریعے کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں نیب اور محکمہ کالجز و ہائر ایجوکیشن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے کرپشن کے خلاف جنگ ضروری ہے اور اس میں ہر فرد کو اپنی استطاعت کے مطابق کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیر تعلیم نے طلبا وطالبات کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی کے ہر عمل کو نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیں تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔تقریب میں اردو، انگریزی تقریری مقابلے، مباحثے اور خطاطی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے، جن میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں۔ ڈائریکٹر نیب بلوچستان، عمران مجید نے بھی کہا کہ تعلیمی اداروں میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے آگاہی مہم چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور نوجوان نسل اس میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے
بلوچستان پاکستان کا شہ رگ، دنیا کی نظریں پاکستان وبلوچستان پر لگی ہے، راحیلہ درانی
10