45
پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا کی حکومت نے مالی وسائل میں اضافے کے لیے اسٹاک ایکسچینج میں ایجوکیشن بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق یہ اقدام یونیورسٹیوں کے پنشن واجبات کی ادائیگی کے لیے کیا جائے گا۔ یہ پائلٹ پراجیکٹ 3 سے 4 ارب روپے کا ہوگا اور اس میں کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ اس پر کام شروع کیا جا سکے اور اس کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔ اس کے بعد دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی مقامی ڈونرز سے سرمایہ کاری کی کوشش کی جائے گی۔