10
پشاور( کامرس ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2 کنویں میں او جی ڈی سی ایل نے گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے۔ابتدائی طور پر یومیہ 21 لاکھ 14 ہزار مکعب فٹ گیس اور یومیہ 74 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2 کمپنی کی اہم دریافت ہے، اور اس دریافت کے بعد علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔