لاہور( اباسین خبر)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف درج مقدمات ایک ہی جج کے پاس مقرر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس طارق ندیم اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بنچ نے درخواست کی سماعت کی، جس میں فواد چودھری کی نمائندگی ایڈووکیٹ میاں علی حیدر نے کی۔رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ درخواست میں بہت ساری استدعائیں شامل ہیں، اور اس کی سماعت آئینی بنچ کو کرنی چاہیے۔ تاہم، ایڈووکیٹ میاں علی حیدر نے مقف اپنایا کہ درخواست میں ایک ہی نوعیت کی استدعائیں کی گئی ہیں اور آئینی بنچ کے قیام کے لیے پنجاب اسمبلی نے بل پاس نہیں کیا، لہذا اعتراض درست نہیں۔فواد چودھری کے وکیل نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پنجاب بھر میں 32 جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں ایک ہی نوعیت کا جرم بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ تمام مقدمات کو ایک ہی جج کے پاس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
فواد کیخلاف درج مقدمات ایک ہی جج کے پا س مقرر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
9