8
پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 32 ناموں کی سفارشات پیش کر دی گئیں۔جوڈیشل کمیشن پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 9، رکن اسمبلی منیر حسین لغمانی نے 3، اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک نام تجویز کیا۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے 4 نام دیے، جن میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل بھی شامل ہیں، جبکہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے 6 نام پیش کیے۔پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے مجموعی طور پر 32 ناموں کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔