اسلام آباد ( اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے شام میں پھنسے 318 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔پاکستانی شہری بیروت سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال اور حکومتی نمائندوں نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا، گلدستے پیش کیے اور خیریت دریافت کی۔شام کی موجودہ صورتحال کے باعث یہ پاکستانی وہاں محصور تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے رابطہ کرکے واپسی ممکن بنائی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دنیا بھر میں کوئی بھی پاکستانی تنہا نہیں ہے۔ قوم کا دکھ اور سکھ سانجھا ہے۔ لبنانی وزیراعظم کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔
شام میں پھنسے 318 پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے وطن پہنچ گئے
8