کراچی(اباسین خبر)فراہمی آب سندھ کے شہریوں کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا گیا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سندھ لوکل گورنمنٹ پرفارمنس انڈیکس جاری کر دیا، جس میں 67 فیصد شہریوں نے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی نظام کے حق میں رائے دی۔ 91 فیصد شہریوں نے بلدیاتی نمائندوں کی کم از کم تعلیمی قابلیت گریجویٹ کرنے کی تجویز دی۔رپورٹ کے مطابق سندھ کے 6 فیصد افراد کی رائے میں لائبریری کا نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جبکہ 25 فیصد شہریوں کے خیال میں پانی اور 32 فیصد کے خیال میں ڈرینج سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ صرف 13 فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ سندھ میں روزانہ کچرا اٹھایا جاتا ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 51 فیصد کا خیال ہے کہ پیدائش اور اموات سرٹیفکیٹ کے لیے اضافی پیسے لئے جاتے ہیں۔
فراہمی آب سندھ کے شہریوں کا سب سے بڑا مسئلہ قرار
8