13
ٹنڈو محمد خان( اباسین خبر)سوزوکی پک اپ اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم میں دو افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔یہ افسوسناک حادثہ غلام حیدر مین بدین حیدر آباد روڈ پر پیش آیا، جہاں سوزوکی پک اپ آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 22 سالہ امتیاز علی لاشاری اور ایک نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال ماتلی منتقل کیا، جہاں شدید زخمیوں کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔