لاہور( اباسین خبر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر جاگنا ہوگا۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی پر ہم ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ پاکستان کا ہر شہری فلسطینیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ مریم نواز نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر جاگے اور اس ظلم کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
عالمی برادری کو نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر جاگنا ہو گا، مریم نواز
30