34
کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں تیز رفتار ٹرالر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ لورالائی میں پیش آیا، جہاں ٹرالر اور کار میں تصادم کے باعث پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔