21
کراچی ( اباسین خبر)کراچی میں سپر ہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک نوجوان، 18 سالہ راجو، دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمی ہونے والوں کی شناخت 15 سالہ ساگر، 18 سالہ اجے، 15 سالہ کرن، 40 سالہ ارشد اور 18 سالہ حمزہ کے نام سے کی گئی ہے، جن میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔