13
پشاور( اباسین خبر)بشری بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشری بی بی نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق انہیں ڈی چوک پہنچنا تھا۔اپنے بیان میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشری بی بی نے یہ بھی واضح کیا کہ ڈی چوک میں پارٹی قیادت موجود نہیں تھی، اور جو کچھ بھی ہوا، اس کا احتساب اور جواب طلبی بانی پی ٹی آئی کریں گے۔مشال یوسفزئی نے مزید کہا کہ بشری بی بی نے پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ کی نہ تو صدارت کی اور نہ ہی اس میں شرکت کی۔