21
پشاور( اباسین خبر)نیب نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی گرفتاری کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، اور نیب کی ٹیم بشری بی بی کو گرفتار کرنے کے لیے پشاور پہنچ گئی ہے۔نیب نے بشری بی بی کو 190 ملین پاونڈ کے کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور گرفتاری کے لیے نیب پنڈی کی ٹیم کو خیبر پختونخوا بھیجا گیا ہے۔ اس کارروائی میں نیب خیبر پختونخوا پولیس کی مدد بھی لے گا۔ذرائع کے مطابق، نیب کی ٹیم نے 3 روز قبل بھی بشری بی بی کی گرفتاری کی کوشش کی تھی، اور آج دوبارہ نیب کی ٹیم کو بشری کی گرفتاری کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔