اسلام آباد( اباسین خبر)پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے دھرنا سنگجانی نہ لے جانے کی ذمہ داری پارٹی کے بانی پر ڈال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو سنگجانی میں دھرنا دینے کی حکومتی پیشکش سے آگاہ کیا، لیکن بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں دھرنے پر راضی نہیں ہوئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے بتایا کہ ابتدائی طور پر فیصلہ یہ تھا کہ دھرنا ڈی چوک جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور چھبیس نمبر چورنگی سے آگے نہیں جانا چاہتے تھے اور وہ پریشان تھے کہ ڈی چوک نہ جائیں۔شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور بشری بی بی کی گاڑی میں دو بار گئے، مگر ان کی بشری بی بی سے تکرار کا انہیں علم نہیں۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق، قائدین کے کنٹینر کی بجلی کاٹ دی گئی تھی، اور ان کے پاس ٹیکنیکل لوگ نہیں تھے جو کنٹینر کو ریپئر کر دیتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود دیکھ رہے تھے کہ وہاں کسی کی ڈیوٹی نہیں تھی کہ کارکنوں کو کیا ہدایات دینی ہیں۔
دھرنا سنگجانی نہ لے جانے کے ذمہ دار بانی ہیں، شیر افضل مروت
11