کیف ( مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین نے پہلی بار برطانیہ کے تیار کردہ سٹارم شیڈو میزائل سے روس پر حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ روس کے اندر فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس میں امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے یوکرین کو امریکی میزائلوں کے استعمال کی اجازت دینے کے بعد یوکرین نے پہلے ہی روسی فوجی تنصیبات پر چھ امریکی بیلسٹک میزائل داغے تھے۔یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کی فضائی حملوں کو ناکام بنانے کے لیے انہیں سٹارم شیڈو سمیت زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی ضرورت ہے، جیسے کہ امریکی اٹیکمز جو 300 کلومیٹر تک حملہ کر سکتے ہیں۔ حالیہ حملے میں امریکی ساختہ میزائل استعمال کیے گئے، اور روسی فضائی دفاع نے پانچ میزائلوں کو مار گرایا، جبکہ ایک میزائل کی تباہی سے فوجی تنصیب میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔ تاہم، اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یوکرین کا پہلی بار برطانیہ کے سٹارم شیڈو میزائل سے روس پر حملہ
25
پچھلی پوسٹ