کراچی( اباسین خبر) لنڈے کے کپڑوں میں چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا برآمد۔پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت ایک بڑی کارروائی میں لنڈے کے کپڑوں کی آڑ میں کمپیوٹرز، ایل سی ڈیز اور سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ حساس ادارے کی معلومات پر کے آئی سی ٹی سے نکلنے والے کنٹینر کو آرسی ڈی ہائی وے پر روک کر تلاشی لی گئی۔ڈپٹی کلکٹر انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق، کنٹینر سے 2720 کمپیوٹرز، 20200 ایل سی ڈیز اور 4 لاکھ 40 ہزار غیر ملکی سگریٹوں کے ڈنڈے برآمد ہوئے۔ برآمد شدہ سامان کی مالیت 7 کروڑ 88 لاکھ روپے ہے۔کسٹمز نے کارروائی کے بعد اسمگل شدہ اشیا کو ضبط کر لیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
لُنڈے کے کپڑوں کی آڑ میں کروڑوں مالیت کے کمپیوٹر اور دیگر اشیا برآمد
27