سکھر( اباسین خبر)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں ہے، تاہم اگر احتجاج پرتشدد ہوا تو اس کی ذمہ داری پی ٹی آئی اور اس کے بانی پر ہوگی۔سید خورشید احمد شاہ نے اپنی رہائشگاہ پر نجی ٹی ویسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد موٹروے کا مسئلہ آج کا نہیں ہے، 1988 میں نواز شریف سے مشورہ ہوا تھا کہ موٹروے بنائی جائے، اور ہماری کوشش تھی کہ موٹروے سندھ سے شروع ہو کیونکہ سمندر سندھ میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادر اور کراچی ہمارے لئے بہت اہم ہیں، لیکن افسوس ہے کہ دونوں صوبوں میں موٹروے نہیں بن سکی۔ 34 سال کے دوران موٹروے اپنا خرچہ نکال کر منافع بخش ہو سکتی تھی۔ موٹرویز ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہیں، اور سندھ والوں کی بدقسمتی ہے کہ سندھ سے موٹروے کا آغاز نہیں ہوا۔سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وفاقی حکومت سے بات کی ہے کہ سندھ میں موٹروے پر جلد کام شروع کیا جائے، اور جو قانون سازی کی گئی ہے، عدالتیں اس کے مطابق اپنا کام کر رہی ہیں۔
24 نومبر کا احتجاج پرتشدد ہوا تو ذمہ داری پی ٹی آئی اور اسکے بانی پر ہوگی: خورشید شاہ
11