کراچی( اباسین خبر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری 5 روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ برطانیہ اور یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران گورنر سندھ برطانیہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، اور آئی ٹی انیشی ایٹو سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔قبل ازیں، گورنر ہاس کراچی میں معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے آئی ٹی سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر کی باتوں کو انقلابی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ خود یہ کام دیکھیں، اور آج وہ گورنر ہاس میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ ہونے کے لیے آئے ہیں۔ مفتی تقی عثمانی نے یہ بھی کہا کہ گورنر ہاس کا ایک دروازہ 24 گھنٹے عوام کے مسائل سننے کے لیے کھلا رہتا ہے۔
گورنر سندھ 5 روزہ بیرون ملک دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع
19