ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں کافی عرصے سے گردش میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، دونوں کے رشتے میں مشکلات ہیں، جس کی بازگشت گزشتہ سال سے سنائی دے رہی ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایشوریا رائے کو پیرس فیشن ویک میں دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اور ان کا دعوی ہے کہ اس ویڈیو میں اداکارہ نے ابھیشیک بچن کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کی ہے۔اگرچہ دونوں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی رسمی بیان سامنے نہیں آیا، لیکن یہ ویڈیو ان کی طرف سے خاموشی میں ایک پیغام کی حیثیت رکھتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں، اور کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ جوڑی اب بھی ایک دوسرے کے قریب ہے، حالانکہ افواہیں کچھ اور ہی بتا رہی ہیں۔
ایشوریا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا
33