لاہور( اباسین خبر) مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اس پر عمل کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے۔ یہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ہے اور اس فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ چاروں صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کرچکے ہیں، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں ملیں۔درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے۔ عدالت مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
36