36
لاہور( اباسین خبر)لاہور ڈیفنس بی پولیس نے تحریک انصاف کے 12 رہنماں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ راستہ بلاک کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کرسیاں لگا کر بیٹھے تھے جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہو رہا تھا، ملزمان منع کرنے کے باوجود باز نہ آئے اور رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے مقدمہ میں غلام مصطفی، تصور حسین، غلام محی الدین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ سب انسپکٹر خالد محمود کے بیان پر درج کیا گیا۔