لند ن ( مانیٹر نگ ڈیسک)ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ان کی کمپنی نیورالنک کی ایک تجرباتی ڈیوائس کی منظوری دے دی ہے۔بلائنڈ سائٹ نامی اس ڈیوائس کے بارے میں ایلون مسک کا دعوی ہے کہ اس کی مدد سے پیدائشی نابینا افراد بھی عام افراد کی طرح دیکھ سکیں گے۔ایلون مسک کی یہ کمپنی پہلے ہی 2 مفلوج افراد کے دماغ میں کمپیوٹر چپ کامیابی سے نصب کرچکی ہے جو اپنے دماغی خیالات سے مختلف کام کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ایلون مسک نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ نیورالنک کی برائٹ سائٹ ڈیوائس سے دونوں آنکھوں سے محروم ہونے والے افراد بھی دنیا کو دیکھ سکیں گے۔
ایلون مسک کا ایسی ڈیوائس تیار کرنیکا دعویٰ جو پیدائشی نابینا افراد کی بینائی بھی بحال کرسکے گی
66