38
واشنگٹن( مانیٹر نگ ڈیسک)ترجمان وائٹ ہاس جان کربی کاکہنا ہے کہ امریکا لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں ملوث نہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاس کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ لبنان میں ہونے والے سائبر حملوں میں امریکا ملوث نہیں، اب بھی سمجھتے ہیں لبنان کے ساتھ مسئلہ سفارتی کوششوں سے حل ہو گا، مشرق وسطی بحران کا حل مزید فوجی آپریشن میں نہیں ہے۔جان کربی نے لبنان دھماکوں کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی نہیں چاہتے، نیا محاذ کھلنے سے روکنے کے لیے پیچیدہ سفارتی عمل سے گزر رہے ہیں۔