ممبئی( شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے نے ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت کے لیے رقم کی ادائیگی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اننیا پانڈے نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ ایک ایسی شادی تھی جو مجھے ہمیشہ یاد رہے گی کیونکہ میں نے اس شادی میں بہت انجوائے کیا۔اننیا پانڈے نے کہا کہ اس شادی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اننت اور رادھیکا بہت زیادہ خوش تھے، بیشک! بہت ساری تقریبات تھیں لیکن اس جوڑی نے بہت پیار اور گرمجوشی سے سب کا استقبال کیا۔میزبان نے دورانِ انٹرویو اننیا پانڈے سے سوال کیا کہ کیا ان قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت ہے کہ امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے بالی ووڈ ستاروں کو بطورِ معاوضہ رقم کی ادائیگی کی گئی تھی؟
امبانی کی شادی میں شرکت کیلئے بالی ووڈ اسٹارز کو کتنی رقم دی گئی؟
57