ممبئی ( شو بز ڈیسک)بھارت کے معروف کامیڈی شو دی گریٹ انڈین کپل شوکے سیزن 2 کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے جس میں عالیہ بھٹ اور کارتک آریان کو گیسٹ سیٹ پر دیکھ کر فینز شو شروع ہونے کے دن گن رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی گریٹ انڈین کپل شو کا سیزن 2 رواں ہفتے 21 ستمبر 2024 سے نیٹ فلکس پرنشر کیا جائے گا۔ارچنا پورن کا معاوضہ کتنا؟۔بھارتی میڈیا پر حال ہی میں شائع ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے شو کے سیزن 1 میں ارچنا پورن سنگھ نے ایک قسط کا معاوضہ 10 لاکھ بھارتی روپے وصول کیا۔ تاہم اس رپورٹ میں دی گریٹ انڈین کپل شو کے سیزن 2 کیلئے اداکاروں کی تنخواہوں یا اس میں اضافے کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں شائع کی گئی۔دوسری جانب دیگر کاسٹ کے ہمراہ ایک بھارتی شو میں گفتگو کے دوران ارچنا نے اعتراف کیا کہ دی گریٹ انڈین کپل شو میں ان کے ساتھی اداکار سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک اور دیگر ان سے دگنا معاوضہ لیتے ہیں۔دوران شو ارچنا پورن سے سوال کیا گیا تھا کیا دی گریٹ انڈین کپل شو میں ان کے ساتھی اداکار اس بات پر جلن محسوس کرتے ہیں کہ ارچنا کو شو میں صرف ہنسنے کا معاوضہ دیا جاتا ہے؟سوال کے جواب میں ارچنا کا کہنا تھا کہ شو میں معاوضہ تم لوگ دگنا لے جاتے ہو ، تو سہی ہے نا محنت کرو بھائی۔گفتگو کے دوران ارچنا اپنے معاوضے سے خاصی مطمئن نظر آئیں اور کہا کہ انہیں شو میں صرف ہنسنے کا معاوضہ ملتا ہے جب کہ دوسرے لوگ اپنی محنت سے دگنا معاوضہ لے جاتے ہیں۔
ارچنا سنگھ ’دی کپل شرما شو ‘ میں صرف ہنسنے کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟
75