ممبئی ( شو بز ڈیسک)ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کے بھائی اداکار زید خان نے 10 سال بعد بہن اور بہنوائی کے درمیان طلاق کی وجہ بتادی۔اداکار ہریتھک روشن اور ڈیزائنر سوزین خان بچپن کے دوست تھے جنہوں نے 2000 میں شادی کی تاہم بدقسمتی سے یہ شادی 14 سال بعد ختم ہوگئی جن کے 2 بیٹے بھی ہیں۔حال ہی میں اب زید خان نے یوٹیوب پلیٹ فارم پر سبھوجیت گھوش کو انٹرویو دیا جس میں اداکار نے اپنی بہن سوزین اور ہریتھک کے درمیان طلاق کی وجہ ان کے رشتے سے احترام اور محبت کے ختم ہو جانے کو قرار دیا۔زید خان نے کہا کہ ہم ایک بہت ہی ماڈرن خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ایک کہاوت ہے کہ خون پانی سے زیادہ گاڑھا ہوتا ہے، اگر دو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے لیکن ان میں بہت سی دوسری چیزیں مشترک ہیں تو ان کو سمجھنا اور ان کا ساتھ دینا چاہیے، ایک جوڑی کے لیے ان کی محبت اور ان کے درمیان مثبت تعلق کو خاندان، بچوں سمیت سب ذمے داریوں سے بالاتر ہونا چاہیے۔
ہریتھک کی سابقہ اہلیہ سوزین کے بھائی مشہور اداکار نے بہن بہنوئی کی طلاق کی وجہ بتادی
53