38
کوئٹہ( ابا سین خبر)کانگو وائرس سے ایک اورمریض دم توڑ گیا جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کانگو کا ایک اور مریض دم توڑ گیا جس کے بعد رواں سال کانگو وائرس کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق کانگو وائرس سے 30 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔