اسلام آباد( اپنے رپورٹر سے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نبی کریمۖ کی زندگی ہر لمحے میں انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے۔جشن میلاد النبیۖ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پوری قوم کو 12 ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی نے اس مہینے میں ہمیں خاتم النبیین حضرت محمدۖ کی ولادت کی صورت میں عظیم نعمت عطا فرمائی۔ آپۖ رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشقِ رسولۖ کی شمع روشن کرتا ہے۔ اللہ تعالی نے رسول اللہۖ کی زندگی کو ہمارے لیے بہترین نمونہ قرار دیا۔ آپ کی سیرتِ طیبہ ہمیں ہر شعب زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ آپۖ نے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا۔صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بحیثیت ِقوم اور امت ِمسلمہ حضورۖ کے اسو حسنہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔ رسول اللہۖ نے ارشاد فرمایا کہ بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے۔ ہمیں نبی اکرمۖ کے انسانیت سے محبت اور ہمدردی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ دوسروں کی مدد اور نصرت کا درس دیا۔ آپ کی زندگی ہر لمحے میں انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے۔ نبی کریمۖ نے ہمیں سکھایا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور مظلوم کی مدد کرنا ایمان کا حصہ ہے۔ آج دنیا تقسیم اور ظلم و زیادتی کا شکار ہے۔ ہمیں نبی اکرمۖ کے پیغام کو پھیلانا ہے جو محبت، رواداری اور انسانی حقوق کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ حضورۖ نے ہر انسان کے ساتھ احترام اور عزت کا سلوک کیا۔ ہمیں دنیا بھر میں بھائی چارے، عدل اور محبت کو فروغ دینا ہے۔ آئیے! اس مبارک دن کو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کریں۔ نبی اکرمۖ کی تعلیمات کو اپنے عمل کا حصہ بنائیں۔ اللہ تعالی پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔ اللہ تعالی ہمیں نبی کریمۖ کی سیرت ِطیبہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
نبی کریمﷺ کی زندگی ہر لمحہ خدمتِ انسانیت کا عملی نمونہ ہے، صدر مملکت
34