ممبئی ( شو بز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن سے شادی سے قبل دبنگ اسٹار سلمان خان سے گہری دوستی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ ایشوریا اور سلمان خان کی دوستی شادی تک بھی جاپہنچی تھی لیکن 2001 میں اس جوڑی کے درمیان دراڑ آگئی۔2002 میں ایشوریا نے سلمان پر متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے اپنی راہیں جدا کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان اعلانات سے قبل ایشوریا اور سلمان کے خفیہ نکاح حتی کہ ایشوریا کی مذہب تبدیلی کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں؟بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا اور ابھیشیک کی شادی سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ سلمان خان اور ایشوریا خفیہ نکاح کرچکے ہیں، اس نکاح کی تقریب کا انعقاد بھارتی شہر پونے کے لوناوالا میں واقع بنگلے میں کیا گیا جب کہ نکاح کیلئے قاضی کو ممبئی سے بلوایا گیا تھا، نکاح کی تقریب میں دونوں کے والدین شریک نہیں ہوئے تھے حتی کہ ایشوریا کے والدین کو بیٹی کی شادی کا علم بھی نہیں تھا۔
سلمان سے خفیہ نکاح اور اسلام قبول کرنے کی خبروں پر ایشوریا نے کیا کہا تھا؟
59
پچھلی پوسٹ