زی 5 نے دلجیت دوسانجھ کی فلم ’ستلج‘ ریلیز کے دو روز بعد ہٹا دی

زی 5 نے دلجیت دوسانجھ کی فلم ’ستلج‘ ریلیز کے دو روز بعد ہٹا دی

Jul 8, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک) معروف بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی 5 نے پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’ستلج‘ کو ریلیز کے صرف 48 گھنٹے بعد اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا۔فلم ہٹائے جانے کے بعد زی 5 نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ اگرچہ ’ستلج‘ کو عارضی طور پر پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے، تاہم اس فلم نے جس مکالمے کا آغاز کیا ہے وہ ختم نہیں ہوا۔پلیٹ فارم نے ناظرین کی جانب سے فلم کو ملنے والی بھرپور پذیرائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ ’ستلج‘ کو جلد دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔دوسری جانب دلجیت دوسانجھ نے بھی ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ فلم اب نہیں رکے گی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "کھالرا صاحب کی آواز کو کوئی دبا نہیں سکتا۔"واضح رہے کہ فلم ’ستلج‘ پنجاب کے معروف انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ کھالرا کی زندگی پر مبنی ہے۔ یہ فلم 3 جولائی کو ریلیز کی گئی تھی، تاہم صرف دو روز بعد اسے اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا۔