پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے پر کام تیز، پہلے پیکیج کی تکمیل
Oct 30, 2026|ویب ڈیسک
پشاور( اباسین خبر) پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ پیکیج ون کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ منصوبے کی مجموعی تکمیل کی مقررہ تاریخ 31 جنوری 2027 ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کے ذرائع کے مطابق چارسدہ روڈ فلائی اوور کا 27 فیصد، پیکیج ٹو کا 81 فیصد، پیکیج تھری اے کا 93 فیصد اور پیکیج تھری بی کا 79 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔چارسدہ روڈ فلائی اوور پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ پیکیج ٹو میں چارسدہ روڈ سے پشاور کینال ملزئی تک کام کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پیکیج تھری بی میں ناصر باغ سے تختہ بیگ تک سڑک کی تعمیر کے علاوہ سات سپین والے پل پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ پل کے گرڈرز کی کاسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ اسٹریسنگ کا کام جاری ہے۔ آئندہ ہفتے گرڈرز نصب کرنے کا عمل شروع ہوگا۔