امریکا ایران معاہدے کی کوششیں، قطری ثالث دوبارہ تہران پہنچ گئے

امریکا ایران معاہدے کی کوششیں، قطری ثالث دوبارہ تہران پہنچ گئے

Oct 30, 2026|ویب ڈیسک

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کے سلسلے میں قطری ثالث دوبارہ تہران پہنچ گئے ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق معاملے سے باخبر ایک عہدیدار نے بتایا کہ قطری ثالثوں کا یہ دورہ بھی امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ثالثی کے لیے بات چیت امریکا سے رابطے اور مشاورت کے ساتھ کی جا رہی ہے۔اس سے قبل امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کو خط بھیج کر دونوں ممالک کے حکام کی جلد ملاقات کی تجویز دی تھی۔ تاہم ایران نے تاحال اس خط کا باضابطہ جواب نہیں دیا۔دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی 7 شرائط تسلیم کیے بغیر مذاکرات میں پیش رفت ممکن نہیں۔