خاران میں ڈرون حملے کی کوشش ناکام، 5 ڈرون تباہ

خاران میں ڈرون حملے کی کوشش ناکام، 5 ڈرون تباہ

Oct 30, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( اباسین خبر) بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 ڈرون تباہ کردیے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔