ڈی جی آئی ایس پی آر کی پشاور میں طلبہ سے خصوصی نشست
Oct 30, 2026|ویب ڈیسک
پشاور ( اباسین خبر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ارکان سے خصوصی نشست کی۔آمد پر طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور روایتی پختون پگڑی اور چادر پہنائی۔نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی اور طلبہ کے سوالات کے جوابات دیے۔اس موقع پر طلبہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کے لیے فوج کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ طلبہ کے مطابق نشست میں انہیں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور پراپیگنڈا وارفیئر کے حقائق سے بھی آگاہ کیا گیا۔