سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رہیں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رہیں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

Oct 30, 2026|ویب ڈیسک

پشاور ( اباسین خبر) پاکستان تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ کسی کو وزیراعلیٰ کے متبادل امیدوار کی نامزدگی یا اس فیصلے میں تبدیلی کا اختیار حاصل نہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور ارکان کو وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر اجلاس بلانے، تجاویز دینے اور بحث کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔