گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی کراچی کے علاقے بہادر آباد سے چوری
Oct 30, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( شو بز ڈیسک)معروف گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی کراچی کے علاقے بہادر آباد سے چوری ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی چوری کا واقعہ گزشتہ روز بہادر آباد میں چار مینار چورنگی کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔