ہنی سنگھ پاکستانی ریپر غنی ٹائیگر کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے

ہنی سنگھ پاکستانی ریپر غنی ٹائیگر کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے

Oct 30, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک) بھارت کے معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے پاکستانی ریپر غنی ٹائیگر کی فری اسٹائل ریپنگ کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں زبردست ٹیلنٹ قرار دے دیا۔لندن میں ہنی سنگھ اور غنی ٹائیگر کی ملاقات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں بھارتی گلوکار پاکستانی ریپر کو اچانک فری اسٹائل ریپنگ کا چیلنج دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ہنی سنگھ نے پہلے انہیں لفظ ’’شہزادہ‘‘ دے کر اس پر ریپنگ کرنے کو کہا، جس پر غنی ٹائیگر نے فوری طور پر پنجابی زبان میں برجستہ انداز میں ریپ پیش کیا۔ بعد ازاں انہیں ’’لاہور دی ہوا‘‘ کے موضوع پر ریپنگ کا چیلنج دیا گیا تو انہوں نے شہر لاہور کی تعریف میں اشعار پیش کیے۔غنی ٹائیگر کی پرفارمنس سن کر ہنی سنگھ بے ساختہ بول اٹھے، ’’واہ، بہت اچھے، بہت اچھے بھائی!‘‘ انہوں نے پاکستانی ریپر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ زبردست صلاحیتوں کے مالک ہیں۔واضح رہے کہ غنی ٹائیگر کا اصل نام حمزہ غنی ہے۔ وہ پنجابی اور اردو میں برجستہ فری اسٹائل ریپنگ کے لیے مشہور ہیں اور لندن کے ٹریفلگر اسکوائر اور پکاڈیلی سرکس سمیت مختلف مقامات پر پرفارم کر چکے ہیں۔ وہ بوہیمیا، ابرارالحق اور بلال سعید کے شوز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔