کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے نئے میوزک پروجیکٹ میں قوال نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جس سے مداح خوشی اور حیرت میں مبتلا ہیں۔حال ہی میں ایک میوزک شو میں زین ملک نے اپنے آنے والے البم کے کچھ گانوں کا خصوصی سیگمنٹ پیش کیا، جس میں نصرت فتح علی خان کا مشہور کلام بھی شامل تھا۔ زین ملک نے بتایا کہ نصرت کی موسیقی نے ان کے فنی سفر پر گہرا اثر ڈالا ہے اور وہ ان سے بے حد متاثر ہیں۔انہوں نے اپنے نئے البم میں ایک گانے کا نام ’’نصرت‘‘ رکھا ہے تاکہ اس عظیم فنکار کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ زین کے مطابق نصرت فتح علی خان کی موسیقی آج بھی دنیا بھر میں دلوں کو چھوتی ہے اور نسل در نسل اپنا اثر برقرار رکھے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ زین ملک کا نیا البم 17 اپریل کو ریلیز ہوگا، جب کہ اس کا گاناSideways پہلے ہی سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ مداح مکمل البم کے بے صبرانہ انتظار میں ہیں۔
زین ملک کا نئے البم میں نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش
2 گھنٹے قبل